سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز بنانے کے رحجان میں اضافہ ہونے لگا

Published On 02 October,2020 05:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جبکہ جعلی آئی ڈیز بنانے کے رحجان میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ پاکستان میں رواں برس پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کو پانچ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں ، لیکن کارروائی نہ ہونے کے برابر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین نہ ہونے کے باعث فیک آئی ڈیز ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس پر معاشرے ے ہر طبقے کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فیک آئی ڈیز کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 110 فیصد ہوا ہے۔

دوسری طرف فیک آئی ڈیز قانون نافذ کرنے والوں کے لیے ایک بڑا چلینج بن گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ بھی کوئی ٹھوس اقدامات لینے میں ناکام ہو چکی ہے اس حوالے سے دنیا نیوز نے جب حکام کا موقف لینے کی کوشش کی تو ان نے بات کرنے سے ہی انکار کر دیا۔
 

Advertisement