دبئی: (ویب ڈیسک) دنیائے فٹبالر کے بڑے نام کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، یوٹیوب اور متعدد جگہوں پر خبریں وائرل کر رہی ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے، یہ خبریں جعلی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 19 دسمبر 2020ء کو تصویر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ پرتگالی سٹار فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا ہے، تصویر پر انڈونیشیائی زبان لکھی ہوئی ہے۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ سبحان اللہ، کرسٹینا رونالڈو نے اسلام قبول کر لیا ہے اور السلام علیکم بول رہے ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ السلام علیکم اور سبحان اللہ عربی کے الفاظ ہیں جن کے مطلب ہیں آپ پر سلامتی ہو، اللہ کی شان۔
اے ایف پی کے مطابق اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اسلام قبول کر لیا ہے اور السلام علیکم بول رہے ہیں، لیکن حقیقت میں؟
اے ایف پی کے مطابق اس بلاگ کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پرسینکڑوں مرتبہ شیئر کیا گیا ہے، یہاں بتاتے چلیں کہ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
گوگل پر تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ تصویر رونالڈو کے دورہ دبئی کے دوران کی ہے، یہ دورہ انہوں نے 28 دسمبر 2014ء کو کیا تھا اور ایک آن لائن میگزین نے اس دورے کو کور بھی کیا تھا۔
میگزین کے آرٹیکل کی ہیڈ لائن تھی، دبئی کا دورہ کرنے والے رونالڈو کرسمس کی تقریب میں وقت گزار رہے ہیں۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا۔ اس آرٹیکل میں کہی بھی نہیں لکھا کہ سٹار فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ نیچے اس کا سکرین شارٹ دکھایاگیا ہے، بائیں طرف والی تصویر جعلی ہے جبکہ دائیں طرف والی تصویر اصل ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس تصویر کو دبئی سے تعلق رکھنے والے میڈیا چینل ایمریٹس 7/24 میں بھی دکھائی گئی۔ اس وقت کہی بھی عوامی سطح پر بیان نہیں آیا کہ سٹار فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیل مرر کے مطابق سٹار فٹبالر کا تعلق عیسائیوں کے کیتھولک فرقہ سے ہے۔