مصر: جعلی خبریں پھیلانے پر انسانی حقوق کی سرکردہ رہنما کو 18 ماہ قید کی سزا

Published On 20 March,2021 10:57 pm

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی ایک مشہور رہنما کو جعلی خبریں پھیلانے پر 18 ماہ کی قید سزا سنا دی گئی ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ایک عدالت جعلی خبریں پھیلانے اور پولیس اہلکار کی بے عزتی کرنے پر انسانی حقوق کی سرکردہ رہنما کو 18 ماہ کی قید سنا دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ثناء سیف کو گزشتہ سال جون میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جن پر الزامات تھا کہ انہوں نے ملک میں صحت سے متعلق بحران اور کورونا وائرس کی وباء سے متعلق جعلی خبریں اور افواہیں بھی پھیلائی تھیں۔

ثناء سیف، جو ان دنوں حراست میں ہیں، نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ثناء سیف کے وکیل نے سزا کے بعد کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے، یہ اپیل قاہرہ کی ہائیکورٹ میں کی جائے گی۔
 

Advertisement