کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں پولیس فیس بک پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے لگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں چند روز قبل فیس بک پر جعلی خبر پھیلائی جا رہی تھی کہ کورونا وائرس ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے بعد پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔
تاہم متعلفہ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جس پولیس اہلکار کے بارے میں بتایا جا رہا ہے دراصل وہ کورونا وائرس کی دوسری ڈوز نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑا تاہم وہ ابھی ہسپتال میں موجود ہے اور طبیعت بہتر ہے۔ انہیں جلد ہی نیشنل ہارٹ انسٹیٹوٹ بھیج دیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اس طرح کی حرکتیں لوگوں میں کورونا ویکسینیشن سے متعلق ابہام پیدا کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس پولیس اہلکار سے متعلق کہا جا رہا ہے اس کی خاندان والوں نے بھی خبروں کو جعلی قرار دیدیا ہے۔