افغان طالبان کی امریکی طیارہ کو مار گرانے کی ویڈیو جعلی قرار

Published On 29 April,2021 10:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے امریکی طیارہ مار گرایا ہے، یہ ویڈیو جعلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ، جسے اب تک 90 لاکھ کے قریب افراد نے دیکھا ہے، یہ ویڈیو 2 اگست 2020ء کو شیئر کی گئی تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک پوسٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی جہاز کی بمباری اور مجاہدین کے ہاتھوں گرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو اپریل 2021ء کی ہے، اس وقت امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکی فوج افغانستان سے واپس چلی جائے گی، یکم مئی سے انخلاء شروع ہوگا اور 11 ستمبر 2021ء کو مکمل ہو جائے گا۔ یہاں بتاتے چلیں یہ ویڈیو جعلی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 24 مئی 2020ء کی ہے، کیونکہ جس ویڈیو کو بنیاد بنا کر بتایا جا رہا ہے دراصل یہ ایک گیمز کی ویڈیو ہے۔  

Advertisement