سابق جنوبی افریقی صدر کی کورونا سے ہلاکت کی خبریں جعلی قرار

سابق جنوبی افریقی صدر کی کورونا سے ہلاکت کی خبریں جعلی قرار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق جنوبی افریقی صدر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، وہ چار روز سے مہلک وباء کیساتھ جنگ کر رہے تھے، سابق صدر کا انتقال ان کی رہائشگاہ پر ہوا، یہ دعویٰ ان کی اہلیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

Thabo Mbeki Foundation نے واٹس ایپ پر چلنے والی خبروں کی سخت سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی چار دنوں سے وائرس سے لڑنے کے بعد کووڈ 19 سے دم توڑنے کی خبریں جعلی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سابق صدر کی صحت بہت اچھی ہے، جبکہ ان کے عزیزوں نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔ سب سے گزارش ہے جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔