خواتین کو زنجیروں میں باندھنے والی تصویر جعلی قرار

Published On 21 August,2021 06:20 pm

کابل: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خواتین کو زنجیروں میں باندھنے کی جعلی تصویر شیئر کی جانے لگی۔

سوشل میڈیا پر افغانستان سے منسوب ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ افغانستان میں مبینہ طور پر ایک شخص تین خواتین کو زنجیروں میں باندھ کر اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر جعلی ہے۔ یہ دراصل 2003 میں عراق کے شہر اربیل میں فوٹو گرافر مراد دزیول نے کھینچی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر میں فوٹو شاپ کے ذریعے زنجیروں کو اضافہ کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو زنجیروں میں قید کیا جا رہا ہے۔

Advertisement