پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی قرار

Published On 09 November,2021 10:50 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو افواہ اور جعلی قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی اسٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔ پلاسٹک کی اس کرنسی نوٹ کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوگا۔
 

Advertisement