بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کیساتھ عائزہ، دانش کی تصویر لگادی

Published On 29 December,2021 07:14 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ویب سائٹ نے ایک ’فیک نیوز‘ کی تصدیق کرنے کے لیے پاکستان کی معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کی تصویر لگادی۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی جانب سے اپنی بیٹ ’فیکٹ چیک‘ کے لیے ایک خبر کی تصدیق کی گئی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دُلہن کے پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے غلط منڈپ پر اتر کر کسی اور دولہے سے شادی کی وائرل خبر کو غلط قرار دیا گیا۔

بھارتی ویب سائٹ کا اپنی خبر میں کہنا تھا کہ یہ خبر محض افواہ اور جعلی ہے جبکہ اس خبر میں دولہا دُلہن دکھانے کے لیے بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کی تصویر کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامے پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں شہرت کے حامل ہیں اور سرحد پار بھی عائزہ خان کو کافی شہرت حاصل ہے، پھر بھی بھارتی ویب سائٹ کا عائزہ خان کی شادی کی تصویر کا استعمال کرنا حیران کُن ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے عائزہ اور دانش کی تصویر استعمال کیے جانے پر تاحال یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ غلطی سے کیا گیا یا عائزہ خان اور دانش تیمور کے ایک ساتھ شادی پر خوبصورت دکھنے کے سبب کیا گیا ہے۔
 

Advertisement