ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو جعلی قرار دیدیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو جعلی قرار دیدیا

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مجھے تفصیلی دیکھنا پڑے گی، کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کے تعین کیلئے ہم نے قبرستان کا ریکارڈ بھی چیک کیا، ہم نے اپنے سسٹم سے چیک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کورونا اموات کا ریکارڈ درست تھا، اموات کا ریکارڈ 100 فیصد درست ہونا ممکن نہیں، اس میں 10 سے 30 فیصدتک کمی ہوسکتی ہے۔