فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے سے متعلق جعلی ویڈیو پھیلائی جانے لگی

Published On 28 June,2022 10:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے متعلق وائرل آفیشل گانے کی ویڈیو جعلی نکل آئی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک میوزک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ یہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل گانا ہے۔

وائرل گانا شکیرا کے سال 2010 ایڈیشن کے گانے "واکا واکا" سے ملتا جلتا ہے، بہت سے فیس بک صارفین نے اس ویڈیو کو مختلف عنوانات کے ساتھ پوسٹ کیا۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل گانا۔

اس ویڈیو کے بارے میں حقیقت سامنے آئی ہے کہ اسے 7 فروری 2020 کو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، یوٹیوب چینل "قطری میوزک وائبس" نے بھی اس گانے کو ورلڈ کپ 2010 کے گانے کی پیروڈی قرار دیا جسے کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے گایا تھا۔
 

Advertisement