پٹرولیم مصنوعات سٹاک کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں غلط قرار

Published On 17 November,2022 07:53 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات سٹاک کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں غلط قرار دے دیں۔

ملک میں ڈیزل بحران کے خدشات پر او سی اے سی کے خط کے معاملے پر اوگرا کا ردعمل آگیا۔

اوگرا کی جانب سے کہا گیا کہ درآمدات کی منصوبہ بندی پروڈکٹ ریویو میٹنگ ایک ماہ قبل میں کی جاتی ہے، میٹنگ کا مقصد پٹرولیم انڈسٹری کو سپلائی کے انتظام اور ذرائع کے لیے وقت دینا ہوتا ہے، موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک موجود ہے۔

اس حوالے سے اوگرا نے مزید کہا کہ ملک میں پٹرول کا 22 دن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا سٹاک موجود ہے، سٹاک مہینے کے باقی دنوں کے درآمدات اور مقامی ریفائنری پروڈکشن کے علاوہ ہے، پٹرولیم مصنوعات سٹاک کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں غلط ہیں، ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔
 

Advertisement