لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کیلئے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ کسی اخبار میں نہیں چھپا۔جن لوگوں نے اسے گھڑا ہے اور جو اس جھوٹے تراشے کو مذموم مقاصد کیلیے پھیلا رہے ہیں، ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ https://t.co/aNlATn8zqI
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 10, 2023
قبل ازیں وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیکٹ چیکر‘ نے سوشل میڈیا پر موجود خبر ’گلگت بلتستان 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور‘ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔