کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں دھرنے ختم کرانے کے پولیس چیف کے حکم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، مذکورہ خبر کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بےبنیاد اور غلط فہمی کا شاخسانہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس چیف کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں، دھرنوں کو اس طرح کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔