ماہرہ شرما نے سراج کیساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کر دی

Published On 05 March,2025 10:49 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ماہرہ شرما نے بھارتی کرکٹر محمد سراج کیساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کر دی۔

حالیہ انٹرویو میں ماہرہ شرما نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا کچھ نہیں ہے، میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی‘‘ مداح اکثر اداکاروں کے نام کسی نہ کسی کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ماہرہ شرما نے مزید کہا ہے کہ ’’جب میں کام کرتی ہوں تو میرا نام میرے کو سٹارز کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے، لوگ اپڈیٹس بناتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی، اگر لوگوں کو یہ سب پسند ہے تو کریں مگر حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘