روہت شرما کی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید

Published On 10 March,2025 11:54 am

دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شکست دینے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کررہا ہوں۔

روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلئے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایونٹ کے بعد روہت شرما ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے بلے باز نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔