خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا امکان نہیں: این ڈی ایم اے کی افواہوں کی تردید

خشک سالی یا ریکارڈ سردی کا امکان نہیں: این ڈی ایم اے کی افواہوں کی تردید

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پاکستان میں رواں سال بارشیں تو معمول سے کم ہوں گی مگر خشک سالی کا کوئی امکان نہیں، بالائی علاقوں میں برف باری بھی کم ہوگی مگر مون سون کی 23 فیصد اضافی بارشوں کے باعث سردیوں میں بھی پانی کی کمی نہیں ہوگی، خشک سالی سے صرف بلوچستان کے چند علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خاران چاغی وشو نوشکی میں مائلڈ قسم کا میٹرولوجیکل خشک سالی متوقع ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں اس طرح خشک سالی متوقع نہیں، لانینا کے باعث اس سال ریکارڈ سردی تو نہیں پڑے گی البتہ دسمبر اور جنوری کے مہینے معمول سے بڑھ کر ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معمول سے تھوڑی زیادہ سردی اور خشکی محسوس کی جا سکتی ہے، دسمبر اور جنوری میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے، بارشوں کی کمی ائیرکوالٹی کو بھی متاثر کرے گی جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔