روس: کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسینز کی جانچ شروع

Last Updated On 20 March,2020 05:37 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے سائنسدانوں نے سربیا میں قائم ایک لیبارٹری میں کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسینز کی جانچ شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی سائنسدان ممکنہ ویکسینز کی پروٹوٹائپ کی جانچ لیبارٹری میں کچھ جانوروں پر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: پہلی بار امریکا میں ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کا آغاز

یاد رہے روس میں اب تک کرونا وائرس کےصرف 199 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مگر گزشتہ کچھ روز سے ان میں تیز سے اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک معمر خاتون کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: امریکی محققین نے دو کم قیمت عمومی ادویات کے ٹیسٹ شروع کر دیئے

روس کے شہر نووسبرسک مین قائم وکٹر اسٹیٹ وائرولوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے 6 مختلف ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارمز پر مشتمل ویکسینز کی پروٹوٹائپس تیار کی ہیں جن کی جانچ کاعمل پیر سے شروع ہوا جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کتنا اثر کرتی ہیں اور کتنی مقدار میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: چین میں جاپانی دوا مؤثر ثابت ہونے لگی

دنیا بھر کے سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل اور طویل کام ہے اور اس میں 12سے 18 مہینے لگ سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ ویکسین کو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں عام کیا جا سکے گا۔
 

Advertisement