کورونا ویکسین لگوانے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی، عالمی ادارہ صحت

Published On 14 March,2021 05:02 pm

جینوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائے جانے والے 335 ملین انسانوں میں سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 335 ملین سےزیادہ انسانوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے اور ویکسین سے کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

ادارے کے انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک آسڑا زینیکا فرم کی ویکسین کے استعمال کو التوا میں ڈالے جانے پر ان کو آگاہی ہے، اور اس ویکسین پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی کل منظوری دیئے جانے کا ذکر کرنے والے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی منظوری حاصل ہونے والی یہ چوتھی ویکسین ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی استعمال کی اجازت دی جانے والی ویکسینز کو کورونا ویکسین عالمی رسائی پروگرام کوواکس کے دائرہ کار میں بروئے کار لایا جائیگا۔

 

Advertisement