فیصل آباد: ڈینگی کے پی سی آر ٹیسٹ کرنیوالی واحد مشین خراب، مریضوں کو مشکلات

Published On 31 March,2021 08:53 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی ضلع کی واحد مشین گزشتہ کئی دنوں سے فنی خرابی کاشکار ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 5 بڑے سرکاری ہسپتال ہیں مگر ڈینگی کے مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کی صرف ایک مشین دستیاب ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے فنی خرابی کا شکار بنی ہوئی ہے۔ مشین کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال آنے والے ڈینگی کے مریض دشواری کا شکار ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے ٹیسٹ کروانے کی گنجائش نہیں، حکام مشین کو فوری ٹھیک کرواتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کریں۔

معاملے پر سول ہسپتال ڈینگی وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر حافظ علی رضا کہتے ہیں پی سی آر مشین کو ٹھیک کروانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جلد مریض اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

شہری کہتے ہیں کہ حکام کی معمولی توجہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بن سکتی ہے جس سے شہریوں کو بھی ریلیف میسر آئے گی۔
 

Advertisement