کورونا کی تیسری لہر، پشاور میں چھوٹے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھ گئی

Published On 05 May,2021 08:56 am

پشاور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پشاور میں آکسیجن سلںڈروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، چھوٹے سلنڈر کی قیمت 5 ہزار اور بڑے کی قیمت 6 ہزارروپے بڑھ گئی، گھروں میں آئسولیٹ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پشاور میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، چھوٹے سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھ گئی، 8 ہزار روپے میں ملنے والا سلنڈر 13 ہزار روپے ہو گیا۔

پشاورکے خیبر بازار، کراچی مارکیٹ، ہسپتال روڈ، تہکال اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے، آکسیجن کا بڑا سلنڈر جو اس سے قبل 17 ہزار روپے میں ملتا تھا اب 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 ہزار میں فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

ڈیلروں کے مطابق آکسیجن سلنڈر چائنہ سے درآمد کیے جاتے ہیں جن پر ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں جہاں سلنڈروں کی قیمت بڑھی ہے تو وہیں آکسیجن کی قیمت میں بھی فی سلنڈر 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے گھروں میں آئسولیٹ مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement