پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روزصوبہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.7 فیصد رہی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی، ایک دن میں 8 ہزار 116 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں کورونا کے 5 ہزار345 فعال کیسز ہیں، مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 972 مریض زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے، 379 نئے کیسز سامنے آئے۔ حکام کے مطابق مارچ کے بعد پہلی بار یہ تعداد 1000 سے کم ہوئی ہے۔