لاہور: (دنیا نیوز) بیرون ملک جانے والوں کو پیسے لیکر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کیلئے 4.4 ہزار رشوت لی گئی، ایکسپو سنٹر میں ایسٹرازینیکا ویکسین بیرون ملک جانے والوں کو فروخت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایکسپو سنٹر میں تعینات 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیے گئے، شفٹ انچارج بیلدار رانا نوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا گیا۔ ویکسینیٹر ریحان، محمد شاہ زیب اور ذیشان کو نامزد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایکسپو سنٹر میں متعدد شہریوں سے بیرون ملک جانے کیلئے ویکسین لگانے کے پیسے لئے گئے۔ محکمے کی نااہلی چهپانے کیلئے ایف آئی آر کے متن میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کا معاملہ گول کر دیا گیا۔