لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں 56 مریضوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت کی لیبارٹری میں جین سیکوئنسنگ مشین کی مدد سے سیمپلزمیں ڈیلٹا ویرینٹ تصدیق ہو گئی، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 85 مشتبہ نمونوں میں سے 56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن ہی ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کا حل ہے، 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔