خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تمام اقسام کا پتہ لگانے کے لیے اولین لیبارٹری قائم

Published On 26 September,2021 08:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تمام اقسام کا پتہ لگانے کے لیے اولین لیبارٹری قائم کر دی گئی، لیبارٹری سے کورونا کے علاوہ کسی بھی وبائی مرض کے وائرس کا بروقت پتہ چل سکے گا، متعدی اور غیر متعدی امراض کی فوری تشخیص میں بھی مدد ملے گی۔

خیبر پختونخوا میں وبائی امراض اور مختلف وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے جدید لیبارٹری تیار کرلی، کسی بھی وائرس سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے جینوم سیکوینسنگ لیب نے کام کا آغاز کر دیا، لیبارٹری سے کورونا کے علاوہ کسی بھی وبائی مرض کے وائرس کا بروقت پتہ چل سکے گا، متعدی اور غیر متعدی امراض کی فوری تشخیص میں بھی مدد ملے گی۔

لیب کی مدد سے کورونا کی کسی بھی قسم سے متعلق مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی حکام کے مطابق نئے آنیوالے وائرسز کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

نئی جدید لیب سے تشخیص شدہ امراض کے بر وقت تدارک اور علاج معالجے کی راہیں بھی کھلیں گی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم جدید لیب سے نہ صرف مختلف وائرسز کی اقسام سے متعلق معلومات حاصل ہونگی بلکہ بروقت روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے میں بھی مدد ملے گی۔
 

Advertisement