خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع ڈینگی کی لپیٹ میں، 916 افراد میں وائرس کی تصدیق

Published On 27 September,2021 12:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، صوبے کے رہائشی 916 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی کے سب سے زیادہ 214 کیسز نوشہرہ میں رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں ڈینگی سے 866 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
 

Advertisement