ملک میں 10 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی ڈوز لگنے کا ہدف حاصل

Published On 23 October,2021 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں دس کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی ڈوز لگنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے اویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں دس کروڑ افراد کو ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہے، آج کا دن بڑا اہم دن ہے، ہم نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے، یہ سارا عمل مکمل ہونے میں کئی افراد اور اداروں کا تعاون حاصل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر میں پاکستانی عوام کا مشکور ہوں جن کا بھرپور تعاون رہا، اس کے بعد این سی او سی جہاں ساری کوارڈینیشن ہوتی رہی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام صوبوں کی انتظامیہ اور وزارت صحت کا شکریہ کہ انکا تعاون رہا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ خصوصاً نادرا اور وزارت آئی ٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، نادرا اور وزارت آئی ٹی کی وجہ سے ویکسی نیشن کی ڈاکومینٹیشن میں مدد ملی۔

Advertisement