آزاد کشمیر میں بدلتے موسم کے ساتھ بیماریوں میں اضافہ، نزلہ، زکام اور نمونیا عام

Published On 09 November,2021 09:54 am

مظفارآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں بدلتے موسم کے ساتھ سرد موسم کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا، نزلہ، زکام اور نمونیا عام ہے جس سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر پڑنے والی رواں موسم کی پہلی برفباری سے موسم سرد ہونے لگا تو بدلتے موسم کی ٹھنڈک مرد و خواتین کے ساتھ بالخصوص بچوں کو زیادہ متاثر کررہی ہے۔

طبی ماہرین رواں موسم کی بیماریوں کے علاج سے زیادہ احتیاطی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔ نزلہ، زکام اور نمونیا سمیت سانس کی بیماریاں جہاں عام ہیں تو ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں پڑنے والی سردی کا اثر اور ٹھنڈے پانی کا استعمال بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب ہیں۔
 

Advertisement