لاہور: (دنیا نیوز) ڈینگی بخار کا علاج کرنے کے لیے پپپتے کے پتوں کے استعمال کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، اِس سلسلے میں حکمت اور میڈیکل سائنس کی رائے مختلف ہے۔
ڈینگی کے مرض کے علاج کے لیے مختلف ٹوٹکوں کا استعمال بھی زور پکڑ گیا، ڈینگی بخار میں پپیتے کے پتوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہونے کی باتیں بھی گردش کرنے لگیں جس کے باعث مارکیٹ سے پپیتے کے پتے ہی غائب ہو گئے۔
بعض اطبا کے مطابق پپیتے کے پتوں کے جوس میں ایسے اجزا موجود ہیں جو ڈینگی بخار روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ دوسری طرف جدید سائنس کے ماہرین یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ پپیتے کا استعمال کئی ایک امراض میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے لیکن ڈینگی کے مرض میں پپیتے کے پتوں کا مفید ہونے کی کوئی سائنسی توجیح ثابت نہیں ہے۔
بہرحال پیپتے کے پتوں کا استعمال کرنے والوں کو اِس بات کا بھی علم ہونا چاہیے کہ اِن کا استعمال کس انداز اور کتنی مقدار میں کرنا چاہیے۔