لاہور:(دنیا نیوز)محکمہ صحت نے بغیر ویکسی نیشن سفر پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ کہ بغیر ویکسی نیشن کے مسافر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کر سکے گے۔
خط میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو تمام اضلاع کے سی ای اوز سے کوآرڈینیشن کرنے کی ہدایت کرتے کہا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ مل کر میکانیزم تشکیل دیں گے۔
سفر کرنے کیلئے کم از کم ایک خوراک لازمی قرار دی گئی جبکہ پہلی خوراک کے 3 ہفتے بعد سفر کیلئے دوسری خوراک لگوانا بھی ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔