کراچی میں کورونا کے سبب ماہر اطفال پروفیسر صلاح الدین انتقال کر گئے

Published On 16 January,2022 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کے سبب سینیئر ماہر اطفال پروفیسر صلاح الدین شیخ انتقال کر گئے۔ دوسری جانب کورونا کیسز کی شرح میں ہو شربا اضافہ کے باوجود شہری بغیر ماسک کے ہی اپنی سرگرمیوں میں مگن ہیں۔

کراچی میں کورونا کی پانچویں لہر کاشکار ہو کر ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گیا۔ سینئر ماہر اطفال ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

دوسری جانب کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 39.39فیصد تک پہنچ گئی لیکن شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ محض ماسک کی پابندی بھی کراچی والوں کے لیے ایک بوجھ بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

عالمی وبا کے پیش نظر ماضی میں بھی بہت سے بزرگ اور جوان جان کی بازی ہار گئے لیکن شہری تاحال کویوڈ احتیاط اپنانے کو تیار نہیں تو کچھ ابھی تک اس وبا کو غیر سنجیدہ لے رہے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں جبکہ فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہو گی ، طبی ماہر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کیساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کررہے ہیں ۔
 

Advertisement