خیبرپی کے میں انسداد پولیو مہم شروع، 44 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Published On 17 January,2022 10:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، 44 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبے میں انسداد پولیو مہم دومرحلوں میں ہوگی، مجموعی طور پر 44لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے 20 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں انسداد پولیو مہم بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں چلائی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، باجوڑ، دیرلوئرمیں چلائی جائیگی۔

پولیو ٹیموں میں 18ہزار 324 مونٹا، ایک ہزار 237 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ٹیموں کے لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

Advertisement