لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے تجاوز کرگئی۔ اومی کرون کے موسمی فلو کی صورت اختیارکر لینے کے خدشات بھی سامنے آگئے۔
حکومتی پالیسیوں اورایس اوپیز پر عمل کے باعث ایک مرحلے پر لاہورمیں مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد تک نیچے آگئی تھی۔ اب یہ شرح مسلسل بڑھتے ہوئے 15 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
خدشات موجود ہیں کہ حفاظتی تدابیر سے صرف نظر کیا جانا مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین کی جانب سے اِس خدشے کا اظہار بھی سامنے آرہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ موسمی فلو کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس سے صورتحال خطرناک رخ اختیا ر کرسکتی ہے۔
کوروناکے حوالے سے موجودہ صورت حال ہرممکن احتیاطی تدابیر کی متقاضی ہے۔