لاہور:(دنیا نیوز) پی آئی سی لاہورمیں زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالنے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی ، ایف آئی اے کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے اور ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی، چیف فارما سوٹیکل سمیت دیگر ہسپتال کا عملہ قصور وار قرار پایا۔
ایف آئی اے نے پی آئی سی اسٹنٹ کیس کی رپورٹ تیار کر لی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا یے کہ پی آئی سی عملے نے ملی بھگت سے 2021 میں 210 زائد المعیاد اسٹنٹ میں سے 39 مریضوں کو ڈال دیئے ، ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مالی فائدے کے لیے مریضوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر سمیت دیگر عملے نے نئے اسٹنٹ پرائیویٹ ہسپتال کو فروحت کیے۔ پی آئی سی میں ہر ماہ 750 کے قریب مریضوں کو اسٹنٹ ڈالے جاتے ہیں ۔
پی آئی سی میں امریکن کمپنی سے اسٹنٹ درآمد کیے جاتے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے تین صفحات پر مشتمل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروانی ہے۔