اسلام آباد:(دنیا نیوز) کورونا وائرس چھوٹے بچوں کے لئے بھی ہولناک رہا اور گزشتہ سال کے دوران 59 بچے عالمی وبا کا شکار ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کےمطابق پاکستان میں کورونا کے باعث نومولود سے دس سال تک بچوں کی اموات ہوئیں، نومولود سے 10 سال تک کے اب تک 100 بچے کورونا کے باعث اموات کا شکار ہو چکے۔
این سی او سی کے مطابق 10 سال تک کے بچوں سے سب سے زیادہ اموات مارچ 2021 سے نومبر 2021 کے دوران ہوئی، مارچ تا نومبر 2021 کے دوران کورونا سے 59 بچوں کا انتقال ہوا۔
فروری 2021 تک 36 بچوں کا کورونا سے انتقال ہوا تھا جبکہ پانچویں لہر کے دوران نومولود سے 10 سال تک کے تین بچے جان سے گئے۔