شنگھائی:(دنیا نیوز) چین کے شہر شنگھائی میں 41 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر بھر میں تعلیمی ادارے اور عوامی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی میں سکولز، پارکس اور تھیٹرز بند رہیں گے جبکہ شہر کے اندر آمد و رفت جاری رہے گی، تاہم انٹر سٹی بس سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین بھر میں گزشتہ روز 1337 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 41 کیسز شنگھائی میں سامنے آئے تھے۔