ورزش سے جگر کی غیرمعمولی چربی دور کی جاسکتی ہے

Published On 06 May,2022 09:30 am

فن لینڈ: (روزنامہ دنیا) اکثر مردوں کے جگر پر غیرمعمولی چربی پائی جاتی ہے جو کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔ اب باقاعدہ ورزش سے اس موذی کیفیت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

طب کی زبان میں اسے ‘نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز’ یا این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے جس سے جگر کے کئی امراض یہاں تک کہ لیور کینسر بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ اب یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے سائنسدانوں نے اس کیفیت کے شکار افراد کو 12 ہفتوں تک زائد شدت کی ایچ آئی آئی ٹی ورزش کرائی ہے جس سے نہ صرف جگرکی چکنائیاں کم ہوئی ہیں بلکہ ان کی کمر کا گھیر کم ہونے کے ساتھ ساتھ نہار منہ کے وقت خون میں گلوکوز کی شرح بھی بہتر ہوئی جو ذیابیطس کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

ورزش بدن کے اندر بھی کمال دکھاتی ہے ۔ یہ کئی بایومارکرز کو بہتر کرتی ہے جن میں امائنو ایسڈز اور بدن کیلئے مفید میٹابولائٹس شامل ہیں۔