10 سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر کھڑے نہ ہونے والوں کو جلد موت کا خطرہ

Published On 23 June,2022 05:38 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) 10 سکینڈ تک ایک ٹانگ پر کھڑے نہ ہونے والے افراد کو جلد موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ادھیڑ عمر کے لوگ جو ایک ٹانگ پر کم از کم 10 سیکنڈ تک کھڑے نہیں رہ سکتے، ان کو ایک دہائی کے اندر موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق ایسے رضاکار جنہوں نے عام توازن کے ٹیسٹ کے ساتھ کوشش کی ان کے مرنے کا امکان اگلے 10 سالوں میں ان لوگوں کے مقابلے میں 84 فیصد زیادہ تھا جو عمر اور بیماری جیسے متغیرات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معاون کھڑے ہوسکتے ہیں، یہ نتائج 2009 میں شروع ہونے والے برازیل میں 50 سال سے زیادہ عمر کے17 سو 2 افراد میں فٹنس اور صحت کے مطالعہ سے نکلے ہیں۔

تحقیق کے عمل کے دوران شرکاء سے کہا گیا کہ وہ ایک پاؤں اٹھا کر زمین کو چھوئے بغیر مخالف نچلی ٹانگ کے پیچھے رکھیں، اپنے بازو اپنے اطراف میں رکھتے ہوئے اور آگے دیکھتے ہوئے انہیں تین کوششوں کی اجازت دی گئی، جس کے بعد پانچ میں سے ایک ٹیسٹ میں ناکام ہوا جبکہ جو لوگ اس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ان میں عام طور پر وہ لوگ تھے جو بوڑھے یا خراب صحت والے تھے۔

برازیل، فن لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے محققین کے مطابق بوڑھے لوگوں کے لیے معمول کے جسمانی امتحانات میں توازن کا جزو شامل کرنے سے ڈاکٹروں کو صحت کی اہم معلومات مل سکتی ہیں، دنیا بھر میں ہر سال 6 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ گرنے سے مرتے ہیں اور 10 سیکنڈ کے ٹیسٹ کو آسانی سے ان لوگوں کی شناخت میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کمزور ہو سکتے ہیں۔
 

Advertisement