لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کے لئے موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا۔
مون سون سیزن میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن آ گئے۔
پرویز الٰہی کی صدارت میں اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ اوردرست رپورٹنگ کی جائے۔
انہوں نے تربیت یافتہ سٹاف کی بھرتی اور کلینکل مینجمنٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔