کراچی سمیت 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 09 November,2023 11:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ شہرِ قائد سمیت ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق جن 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں کراچی سے چار، چمن سے دو، پشاور، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک، ایک نمونہ شامل ہے۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اس حوالے سے بتایا کہ وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، والدین پولیو ورکرز سے تعاون کریں۔