خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا

Published On 24 November,2023 08:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا، سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا محمود اسلم نے پولیس سروسز ہسپتال سول سیکرٹریٹ میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 27 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، 55 ہزار ٹیمیں اس پر کام کریں گی۔

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔