پنجاب میں نمونیہ سے مزید 13 بچے جاں بحق

Published On 20 February,2024 02:04 pm

لاہور: (دنیانیوز) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرارہے ، جہاں اس بیماری سے مزید 13 بچے جاں بحق ہوگئے۔

لاہوراور پنجاب بھر میں خطرناک نمونیہ کے باعث اموات اور کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر لاہور میں نمونیہ مزید 2 بچوں کی زندگیاں نگل گیا جبکہ صوبہ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 بچے چل بسے۔

24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 114 نمونیہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 304 بچے کیسز رپورٹ ہوئے ، رواں سال سے ابتک لاہور میں 65 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 438 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پنجاب بھر میں رواں سال سے ابتک 405 بچے جان کی بازی ہارگئے جبکہ 29 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔