حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب، انکوائری شروع

Published On 17 March,2024 11:55 am

پشاور:(دنیا نیوز) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملے کی عدم موجودگی پر عملے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

انشورنش کمپنی کا کہنا ہے کہ ایچ ایم سی میں کاؤنٹر پر تعینات تمام عملے کو معطل کیا جارہا ہے، کاؤنٹر پر عملے کی عدم موجودگی پر تحقیقات شروع کردیں۔

انشورنس کمپنی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر نوٹس لیا،ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صحت کارڈ کاؤنٹر خالی ہے۔

انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور تعینات عملے کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ 3 دنوں میں پیش کرے گی ، غفلت کے لئے ہماری زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

Advertisement