کراچی: (دنیانیوز) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی اورحیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کاآغاز کردیاگیا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ویکسین لازمی لگوائیں ، کراچی کے 7 اور حیدرآبادکے ایک ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی ۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ یہ ویکسینیشن نو ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7000 رضاکار حصہ لے رہے ہیں، 31 وین سروسزکے ذریعے سکولوں میں بھی بچوں کوٹائیفائیڈ ویکسین کے انجیکشن لگائے جائینگے۔
ڈاکٹر نعیم نے کہاکہ 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔