قمبر میں خسرہ کی وبا بے قابو، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

Published On 11 June,2024 07:38 pm

قمبر: (دنیا نیوز) ضلع قمبر میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی گاؤں کے 3 بچے دم توڑ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع قمبر کی تحصیل میرو خان میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ کی وبا میں مبتلا 9 بچوں کو ہسپتال داخل کروایا گیا جن میں سے 3 بچے دم توڑ گئے جبکہ 6 زیر اعلاج ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ خسرہ کی وبا بے قابو ہوچکی ہے، حکام بالا نوٹس لیکر معصوم بچوں کی زندگیاں بچائیں۔