کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو وائرس کے وار جاری، ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے پہلی مرتبہ پولیو کا کیس رپورٹ ہوا، ضلع خاران کی رہائشی 2 سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق معذوری کے باعث بچی کے ٹیسٹ سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے۔