کوئٹہ : (دنیانیوز ) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اورمریض جان کی بازی ہار گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کے شکار 55 سالہ مریض کو 29اگست کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال لایاگیاتھا۔
رواں سال کانگو وائرس کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال صوبے میں کانگو وائرس کے 26 پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔