پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، 40 نئے کیسز رپورٹ

Published On 14 September,2024 11:22 am

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 40 مریض سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں  37 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 207 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے