پنجاب میں کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Published On 14 September,2024 11:48 am

بہاولپور: (دنیانیوز) پنجاب میں کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بہاولپور میں زیرعلاج مریض میں کانگوٹیسٹ مثبت آگیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ڈیری فارم ورکر کی کانگو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ، 32 سالہ ظفر اقبال کا تعلق چک 130 آر خانیوال سے ہے ۔

ہسپتال حکام نے متاثرہ شخص کو مشتبہ کانگو کیس ڈکلیئر کیا تھا، مریض کو 9 ستمبر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال داخل کیا گیا تھا ، کانگو وائرس متاثرہ شخص کا علاج ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں جاری ہے ۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے