دل کے مریض بچوں کیلئے 'چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام' کا آغاز

Published On 16 September,2024 10:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دل کے مریض بچوں کے لیے 'چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام' کے تحت مفت علاج اور آپریشن کا آغازہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام  کے تحت  چائلڈ سرجری کارڈ  تقسیم کیے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال میں دل کے مریض بچوں کے لئے  پلے ایریا  کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں سمجھ سکتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے، سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لیے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پارلیمانی سیکرٹری صحت رشدہ لودھی،معاون خصوصی راشد نصر اللہ، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین،ایم پی اے ثانیہ عاشق اور دیگر حکام موجود تھے۔